شہریوں کو براہ راست گندم فراہم

فلور ملوں کی بجائے کرم کے شہریوں کو براہ راست گندم فراہم کیا جائیگا، گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں مخدوش صورتحال کے باعث فلور ملوں کی بجائے کرم کے شہریوں کو براہ راست گندم فراہم کیا جائیگا، سرکاری گندم رعایتی نرخ یعنی 2800 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب لوگوں کو فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلی خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ کرم میں کشیدہ صورتحال کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کا بھر پور احساس ہے، کرم کے عوام کو کھانے پینے، علاج معالجے اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وزیر اعلی کی جانب سے ضلع کرم کے عوام کو رعایتی نرخ پر گندم کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلی نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں ضلع کرم کے سرکاری گودام سے لوگوں کو رعایتی نرخ پر گندم فراہم کی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں کرم کے فلور ملوں کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ علاقے میں پی او ایل کی عدم دستیابی کے باعث فلور ملز آٹا فراہم کرنے سے قاصر تھے۔ ڈپٹی کمشنرکرم نے فلور ملوں کی بجائے براہ راست شہریوں کو گندم فراہم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو استدعا کی تھی۔ اس پر لوگوں کی فوری ضروریات کے پیش نظر وزیر اعلی نے فلور ملوں کی بجائے کرم کے شہریوں کو براہ راست گندم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق سرکاری گندم رعایتی نرخ یعنی 2800 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب لوگوں کو فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کرم میں کشیدہ صورتحال کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کا بھر پور احساس ہے، کرم کے عوام کو کھانے پینے، علاج معالجے اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برف باری متوقع