ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مردان میں میڈیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی کمی پر 29بچوں کی اموات کی خبریں درست نہیں، کرم میں بچوں اموات بارے ایم ایس سے رپورٹ طلب کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ادویات کی کمی پر 29 بچوں کی اموات کی خبریں درست نہیں، نمونیا کے باعث بعض بچوں کی اموات کی اطلاعات ہیں.
انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں لڑائی کے دوران اب تک 140 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، کرم میں سب ٹھیک نہیں، جرگہ جاری ہے، آج یا کل بریک تھرو ہوگا۔ بانی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی ہے۔ مردان ڈی ایچ کیو ہسپتال کے خصوصی دورے کے موقع پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلائے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مردان میں میڈیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی کمی پر 29بچوں کی اموات کی خبریں درست نہیں، کرم میں بچوں اموات بارے ایم ایس سے رپورٹ طلب کی ہے۔
Load/Hide Comments