3سالوں میں جو فنڈز نہیں ملا

پشاور، 3سالوں میں جو فنڈز نہیں ملا، فوری ریلیز کیا جائے، حمایت اللہ مایار

ویب ڈیسک: صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن و میئر مردان حمایت اللہ مایار نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3سالوں میں جو فنڈز نہیں ملا، فوری ریلیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 26 دسمببر کو پشاور میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا۔ اج ہی کے دن 19 دسمبر 2021 کو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے، اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت کو جب نتائج موصول ہوئے، تو اکثر تحصیلوں میں پی ٹی ائی کے چیرمین ناکام رہے۔ پی ٹی ائی حکومت نے ایکٹ میں ترامیم کیں، جس سے فنڈز روک دیا گیا۔
حمایت اللہ مایار نے مزید بتایا کہ ایکٹ میں ترامیم کے بعد بلدیاتی نمائندگان کو مفلوج کر دیا گیا، کیونکہ رولز اف بزنس ایکٹ کو مد نظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں، اور حکومت نے رولز اف بزنس اپنی مرضی کے بنائے۔ اب گزشتہ 3سالوں میں جو فنڈز نہیں ملا فوری ریلیز کیا جائے، ضم اضلاع کیساتھ کئے وعدے بھی پورے کئے جائیں۔
میئر مردان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں یوسی دفاتر نہیں، تحصیلوں میں بھی ابھی تک دفاتر نہیں بنے، مختص نشستوں پر منتخب نمائندوں کے لئے کوئی طریقہ کار نہیں،مختص نشستوں پر منتخب نمائندوں کے لئے اعزازیہ بھی بڑھایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تین سال ضائع ہوگئے، میعاد میں مزید تین سال کی توسیع بھی کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اس صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں کیا ہم دشمن ملک کے نمائندے ہیں، صوبائی حکومت کے نمائندوں کو جن لوگوں نے منتخب کیا ہے، انہوں نے ہمیں بھی منتخب کیا ہے، محمود خان، نگران اور علی امین گنڈاپور کی حکومت نے ہمارے ساتھ وعدے کئے، لیکن پورے نہیں کئے۔
صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اب ہم وعدوں پر یقین نہیں کرتے، عملی اقدامات اٹھانے پڑینگے، جب تک ہماری مقامی حکومتوں کو بااختیار نہیں بنایا جاتا، ہمارا احتجاج جاری رہے گا، اڈیالہ جیل کے سامنے ہمیں روکا گیا اور ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا، لیکن ہم نے احتجاج بھی کیا اور اپنے ساتھیوں کو بھی رہا کرادیا۔
یاد رہے کہ صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن و میئر مردان حمایت اللّٰہ مایار نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3سالوں میں جو فنڈز نہیں ملا، فوری ریلیز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں پولیس وین پر دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا