پنجاب کابینہ کی پارا چنار کیلئے ادویات

پنجاب کابینہ کی پارا چنار کیلئے ادویات اور دیگر سامان بھجوانے کی منظوری

ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے عوام کے لئے ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پارا چنار کے عوام کے لیے امدادی سامان فوری طور پر بھجوانے کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔
پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ چینی سینٹر سے لانچ