ویب ڈیسک: اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد کے لئے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی ہے۔
وزیراعلی ہائوس پشاور میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے قائدین پر مشتمل وفد نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی جبکہ مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وفد کا استقبال کیا۔
وفد میں سابق سنیٹر صفدر عباسی، سابق سنیٹر محمد علی درانی اور دیگرشامل تھے۔
وزیراعلی ہاؤس ترجمان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تشریف لانے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کا شکرگزار ہوں،ہماری کافی وقت سے ملکی حالات،ملک میں جمہوریت کو خطرات اورمینڈیٹ چوری پر بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے مل بیٹھ جدوجہد کریں،سب جماعتوں نے ملکر پاکستان میں شفاف انتخابات کروانے ہیں،شفاف الیکشن کے نتیجے میں جو بھی حکومت قائم ہواس کو عوام کی حمایت حاصل ہوتی ہیمینڈیٹ نہ رکھنے والی حکومت کے پاس عوام کی پرواہ نہیں ہوتی۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہیگا، دیگر پارٹیوں کے ساتھ بھی ہماری بات چیت چل رہی ہے، ان کیساتھ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے ٹی او آرز بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ایجنڈا پیش کرینگے جو پاکستان کے عوام او اسٹیبلشمنٹ کی بہتری کیلئے مشعل راہ ہوگا۔
Load/Hide Comments