ویب ڈیسک: مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم کی جانب سے قائد جمیعت سے رابطہ کر کے انہیں طلب کیا گیا ہے، اس لئے شہبازشریف اور فضل الرحمان میں آج ملاقات کا امکان ہے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔ اس بات کا امکان ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز پر مولانا اتحاد تنظیمات مدارس سے مشاورت کے لئے رجوع کریں گے۔
یاد رہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم کی جانب سے قائد جمیعت سے رابطہ کر کے انہیں طلب کیا گیا ہے، اس لئے شہبازشریف اور فضل الرحمان میں آج ملاقات کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments