ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14سال قید کی سزا کا خدشہ ہے، جس سے مزید مسائل جنم لیے جا سکتے ہیں۔
شیر افضل نے کہا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، سب سے پہلے تو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھا جائے، دوسرا فریقین کا خلوص دل سے مسائل سے نکلنے کے لیے ٹیبل پر بیٹھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے جو زبان استعمال کی وہ انہیں نہیں کرنی چاہیے تھی۔ کچھ پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے حوالے سے پی ٹی آئی امریکا کے ترجمان سجاد برکی کی پوسٹ سے انہوں نے لاتعلقی ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے سنگین مسئلہ یہ ہےکہ کسی حکومتی ادارے پر اس طرح کی پابندی لگی، ہم پاکستان کی سالمیت، بقا اور ترقی کے لیے ایک ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی پابندیوں کو ہٹایا جائے۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14سال قید کی سزا کا خدشہ ہے۔
Load/Hide Comments