خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

مالاکنڈ، مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، لیویز ذرائع کے مطابق تھانہ بائزئی میں نامعلوم افراد نے جواں سالہ لڑکی کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے قتل کر دیا، لڑکی کی تشدد ذدہ نعش شین ڈھنڈ کے کنارے سے ملی ہے۔
لیویزذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے واقعہ میں مٹکنی میں نامعلوم افراد نے ٹیلر ماسٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، مقامی لیویز نے تفتیش شروع کر کے مقدمات درج کر دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع مالاکنڈ میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  موریطانیہ کشتی حادثہ میں ملوث خاتون انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار