9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں

فوجی عدالتوں نے 9مئی میں ملوث 25مجرمان کو سزائیں سنا دیں

ویب ڈیسک: فوجی عدالتوں کی جانب سے 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سزائیں سنا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنا دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد سنائی گئی ہیں۔ ملزمان کو اس دوران تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے۔
فوجی عدالتوں کی جانب سے 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سزائیں سنا دی گئیں۔ سزا پانے والے 25 ملزمان کے حوالے سے بھی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
سزا پانے والے ان 25 ملزمان کی تفصیلات بھی آئِی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان کو 10 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد کو 10 سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود کو 10 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
پاک فوج سے سزا پانے والے ملزمان میں پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان کو 10 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو 9 سال قید بامشقت، چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب کو 7 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر کو 6 سال قید بامشقت، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری فہرست کے دیگر ملزمان میں پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان کو 2 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم کو 10 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی شان ولد نور محمد کو 10 سال قید بامشقت، جناح ہاوس حملے میں ملوث داؤد خان ولد شاد خان کو 10 سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث عمر فاروق ولد محمد صابرکو 10 سال قید بامشقت کی سزا دے دی گئی۔
ان ملزمان کے علاوہ دیگر ملزمان میں پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال ولد محمد اجمل خان کو 10 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیرکو 6 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو 4 سال قید بامشقت، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی کو 3 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد بلاول ولد منظور حسین کو 2 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
9مئی کے حوالے سے ملزمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا دینے کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ملزمان کی فہرست میں آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمدکو10 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے.
دیگر ملزمان میں پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث عدنان احمد ولد شیر محمد کو 10 سال قید بامشقت ، پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث شاکر اللہ ولد انور شاہ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سزائیں سنا دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، روڈ ایکسیڈنٹ میں دو نوجوان جاں بحق