نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پراپرٹی

مردان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے حاجی اشفاق پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اس سلسلے میں تفتیش کرتے ہوئے کچھ شواہد اکھٹے کر رہے ہیں، جس سے ملزمان تک رسائی ہو ممکن ہے۔
پولیس ذرائِع کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد گرفتار ہو جائیں گے، پولیس نے بتایا ہے کہ اشفاق بارگین اور پراپرٹی ڈیلر تھا۔ یاد رہے کہ ضلع مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ادارے نشانے پر آ گئے