بشریٰ بی بی کی 32مقدمات

بشریٰ بی بی کی 32مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 32مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32مقدمات میں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے اس موقع پر عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیئے، جنہیں عدالت نے منظور کر لیا، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں 13 جنوری تک منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  حماس کی 20بٹالینز ختم کرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کامیاب نہ ہوئی