ویب ڈیسک: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اس حوالے سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئینی بنچ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے 2 ماہ کیلئے بنایا گیا تھا، اس لئے اب آئینی بنچ کی مدت 4 جنوری 2025 کو ختم ہو گی۔
دوسری جانب جوڈیشل کمیشن اجلاس سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک اور خط لکھ دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا ہے۔
Load/Hide Comments