ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں مارٹر گولے سے زخمی شہری دم توڑ گیا، یہ واقعہ تھانہ میریان کی حدود میں پیش ایا تھا۔
جاں بحق ہونے والے شہری آفتاب علی کچھ روز قبل نامعلوم سمت سے فائر ہونے والے مارٹر گولے میں زخمی ہوئے تھے۔ اقوام نورڑ نے تھانہ میریان کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔
احتجاج کرتے ہوئے مشران نے کہا کہ آفتاب علی بے گناہ اور پُرامن شہری تھا، اس کے بچے یتیم ہو گئے، ان کی کفالت کون کرے گا۔
Load/Hide Comments