غزہ میں 25سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ میں 25سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری، ٹنوں بارود برسا دیا گیا، حالیہ واقعات میں اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ میں 25سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئِے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں سے 25سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 8 افرد نصیرات پناہ گزین کیمپ کے ایک اپارٹمنٹ میں شہید ہوئے، جبکہ 7 بچوں سمیت کم سے کم 10 افراد جبالیہ میں شہید ہوئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ میں 25سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
غیرملکی ذرائع کے مطابق قطر اور مصر مخالف پارٹیوں کے درمیان کچھ اختلافات کو حل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور جلد ہی جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں اب تک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 23 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ ساحلی انکلیو کا زیادہ تر حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔
غزہ جنگ بندی کے حوالے سے عالمی سطح‌پر کوششیں‌جاری ہیں، تاہم اس کے باوجود صیہونی بارود برسائے جا رہے ہیں، اور شہری آبادی سمیت اب انہوں نے پناہ گاہوں اور طبی مراکز سمیت سکولوں کو بھی نشانے پر رکھ دیا ہے.

مزید پڑھیں:  دیربالا کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ، قیمتی درخت جل کر خاکستر