خیبرپختونخوا میں خرگوش کا شکار بند

خیبرپختونخوا میں خرگوش کا شکار بند، وائلڈ لائف کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں خرگوش کا شکار بند کر دیا گیا، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ خوگوش کی تعداد کم پڑ جانے کی وجہ سے اس کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں خرگوش کا شکار بند کر دیا گیا ہے، ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق صوبے کے کسی بھی علاقے میں خرگوش کے شکار کی اجازت نہیں، یہ فیصلہ خرگوش کی کم تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190ملین پاؤنڈ کا تھا،عطاء تارڑ