ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کر دیں، محصولات میں بہتری کیلئَے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے محصولات کی وصولی کے لیے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کے حوالےسے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی، اس سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میٰںحکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، اس موقع پر انہوں نے سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
![ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/shabazy.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1734790587)