فواد چوہدری سے لاتعلقی

تحریک انصاف کا فواد چوہدری سے لاتعلقی کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے پی آئی آئی کے سابق رہنماء فواد چوہدری سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز پر فواد چوہدری پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چوہدری اپنی کسی رائے کو پی ٹی آئی کے موقف کے طور پر پیش نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی نے آج یہ ہدایات خود دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کشتی حادثہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر و وزیراعظم کا اظہار افسوس