ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے ہمارے ورکرز کو غیر آئینی طور پر سزا دی گئی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے سزا سپریم کورٹ کے اختیارات سے تجاوز ہے، غیر آئینی کاموں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، انہی اقدامات کی وجہ سے پی آئی اے کی بولی 85 ارب کی بجائے 10 ارب روپے لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی نیک نیتی سے بنائی، حکومت نے بھی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے دو ہی ایجنڈے ہیں، نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سول نا فرمانی کی تحریک شروع ہوگی، سول نافرمانی کی تحریک میں ہم بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ کو بند کرنے کا کہیں گے۔
Load/Hide Comments