سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں قائم

گورنرخیبر پختونخوا نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں قائم کردیں

ویب ڈیسک: گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبائی حقوق کے لئے سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں قائم کردی گئیں ۔
گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پانچ دسمبر 2024کو گورنر ہائوس میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کی روشنی میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ،قائم کمیٹیوں کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہوں گے ۔
سیاسی کمیٹی گیارہ ممبران پر مشتمل ہے جس میں وفاقی وزیر امیر مقام، سکندر شیرپائو ،مولانا عطا الرحمان ، میاں افتخار ، سید محمد علی شاہ باچا ، محسن داوڑ ، پروفیسر ابراہیم ، محمود خان،پرویز خٹک ، شوکت اللہ خان شامل ہوں گے ۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ سیاسی کمیٹی سیاسی جماعتوں میں رابطوں سے سفارشات تیار کرے گی ۔
اسی طرح گورنر فیصل کریم کنڈی نے تکنیکی امور کے لیئے بھی بارہ رکنی کمیٹی قائم کردی جس میں ڈاکٹر عباد اللہ ، مولانا لطف الرحمان ، احمد کریم کنڈی ، عنایت اللہ خان شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق تکنیکی کمیٹی میں اخوانزادہ سکندر زمان ، سنگین خان ، کفایت اللہ خان، ملک حبیب نور اورکزئی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
اسی طرح غزن جمال ، اخوانزادہ چٹان ، حمایت اللہ خان ، مشرف رسول بھی تکنیکی کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  لوئر کرم میں آپریشن شروع ،بگن ایف سی قلعہ سے شیلنگ