سڑک کی بندش کیخلاف دھرنا

کرم :پارا چنارکودیگراضلاع سے ملنے والی واحد سڑک کی بندش کیخلاف دھرنا

ویب ڈیسک: کرم میں جاری کشیدگی کے باعث پارا چنارکودیگراضلاع سے ملنے والی واحد سڑک کی گزشتہ ڈھائی ماہ سے بندش کے خلاف شہریوں نے کرم پریس کلب کے سا منے دھرنا دیدیا ۔
مظاہرین کے مطابق شہر میں اشیائے خوردونوش ، ادویات ، ایندھن ، سمیت دیگر اشیائے ضرویہ کی قلت کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
مقامی کا کہنا تھا کہ علاقے کے مزدور سبزی منڈی بندش و دیگر تجارتی مراکز کے بند ہونے سے مکمل بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ سردی کے باوجود عوام لکڑی اور ایل پی جی سے بھی محروم ہیں ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سڑک کو کھولنے کی فوری اقدامات اٹھا کر عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14اوربشری بی بی کو7سال قید