ویب ڈیسک: جماعت اسلامی ضلع خیبر کے زیر اہتمام تیراہ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تیراہ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی جانب سے بھتے کے کالز موصول ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ بھتہ نہ دینے پر گھروں کو بموں اڑا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں کالعدم تنظیموں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے لیکن کوئی روکنے والا نہیں۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ فورسز دہشتگردوں کی بجائے عام عوام پر شلنگ،فائرنگ اورڈرون حملے کررہی ہیں جبکہ آپریشن کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے ۔
مظاہرین کے مطابق تحریک انصاف حکومت بھی آپریشن کے حوالے سے منافقت کررہی ہے کیوںکہ صوبائی حکومت نے ہی آپریشن کی اجازت دی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تیراہ میں آپریشن بند اور دہشتگردوں سے تیراہ کو خالی کیا جائے۔
Load/Hide Comments