ویب ڈیسک: نوشہرہ میں ٹریفک حادثے کے دوران تین بچوں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تحصیل پبی کے علاقہ جلوزئی میں پیش آیا جہاں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3بچوں سمیت8فراد زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں ریسکیو سٹیشن 44 اور 22 سے بمہ ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ کو میڈیکل ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی ہسپتال منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments