ویب ڈیسک: ملک بھر میں کڑاکے کی سردی، محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان، سمیت کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے ملک بھر میں کڑاکے کی سردی کا الارم بجنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے، لہیہ میں پارہ منفی 13 ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا، سکردو منفی 11، گوپس میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، گلگت، دیر منفی 8، استور منفی 7، قلات، بگروٹ منفی 6، کوئٹہ، زیارت اور چترال میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments