محسن نقوی کی قومی ٹیم

پروٹیز کو وائٹ واش کرنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

ویب ڈیسک: پروٹیز کو وائٹ واش کرنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے پر صائم ایوب کی ستائش بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر پروٹیز کو وائٹ واش کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کو داد و تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ صائم ایوب نے پھر اپنی کلاس ثابت کی، ان میں بڑا سٹار بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، دونوں کھلاڑیوں کا رنز بنانا قومی ٹیم کی کارکردگی میں اہم ثابت ہوا، سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کر کے قوم کے دل جیت لیے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم ورک کا نتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں سامنے آیا ہے، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی پُراعتماد اور جذبے و محنت سے کھیلے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوتے ہی امدادی سامان پہنچانے کاکام شروع