ویب ڈیسک: مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا، عوام بجلی اور گیس کے بلوں کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان تھے، خوردنی اشیاٰٰٰء کی قیمتوں کی اونچی اڑان نے ان کے اوسان خطا کر دیئے، سبزی غریب تو کجا متوسط طبقہ کی پہنچ سے بھی دور ہو گئی، ٹماٹر کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی.
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گوبھی، مٹر، شملہ مرچ، پیاز، ادرک اور لہسن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا، سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر کی ٹرپل سنچری مکمل ہونے کے بعد اس کی مزید اونچی اڑان جاری ہے.
عوام نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے.
عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میںپس رہے تھے، سبزی مہنگی ہونے کی وجہ سے ان کی پریشانی دگنی ہو گئی ہے، ایسے ضلعی انتظامیہ نے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا شروع کر رکھا ہے، ان کی جانب سے مارکیٹ اور منڈیوں کے دورے صرف بیانات کی حد تک ہی رہ گئے ہیں.
Load/Hide Comments