سوات وگردونواح میں زلزلے

سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 جبکہ گہرائی 165 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور : چینی کی قیمت میں اچانک 30 روہے کا بڑا اضافہ،ذخیرہ اندوزوں کی چاندی