حکومت کے ساتھ مذاکرات امید ہے

حکومت کے ساتھ مذاکرات امید ہے کامیاب ہونگے، عمر ایوب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات امید ہے کامیاب ہونگے، میں پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا ممبر ہوں، لیکن مذاکرات کے پہلے دور میں شریک نہ ہو سکا جس کی وجہ سے عدالتی پیشی تھی۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات امید ہے کامیاب ہوں گے، مذاکرات کے پہلے دور میں میری عدم شمولیت کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی گئِی ہیں، ایسا نہیں کہ میں خود سے نہیں جانا چاہتا، عدالتی پیشی کی وجہ سے نہ جا سکا، گزارش ہے غلط افواہوں پر کان نہ دھریں۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل عدالت میں تھا کچھ لوگوں نے میرے بارے غلط باتیں کیں، کہا گیا کہ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں چاہتا، فارم 47 کی حکومت نے ہمارے خلاف مقدمات بنائے ہیں، وہ بھگت رہے ہیں، مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہوں کہ یہ کامیاب ہونگے۔
یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں‌فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے. اس دوران حکومت کی جانب سے 7 جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 3 ممبران نے شرکت کی.

مزید پڑھیں:  مراکش کشتی حادثے میں بچ جانیوالے پاکستانیوں کی فہرست جاری