ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی صرف بات چیت کریگی، فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں۔
یاد رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا اجلاس گزشتہ روز سپیکر چیمبر میں ہوا جس میں فریقین کی جانب سے بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا مذاکرات کے پہلے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں۔
اب اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی صرف بات چیت کریگی، فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، فیصلے کا اختیار کمیٹی کو حاصل نہیں ہے۔
Load/Hide Comments