رائٹ سائزنگ معاملات کے حوالے

رائٹ سائزنگ معاملات کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رائٹ سائزنگ معاملات کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
کابینہ ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں کی رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں پانچ وزارتوں کا حجم کم کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران وزات ہاؤسنگ، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، فوڈ سیکیورٹی ، سرمایہ کاری بورڈ کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات پیش کی جائیں گی، سفارشات کی منظوری سے ہزاروں آسامیاں ختم ہوں گی۔
رائٹ سائزنگ معاملات کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس میں دوسرے مرحلے کی سفارشات کی منظوری سے درجنوں ادارے بھی بند ہوں گے، سٹاف ٹو آفیسر شرح میں 50 فیصد کمی کی سفارشات کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک، بے قابو ٹرالر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 12افراد جاں بحق