ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیاست میں ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستہ نکلتا ہے، سیاسی جماعتیں مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھ سکتی ہیں۔ سب سے بہترین بات یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کربات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کوئی ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیار نہ تھا، اب سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات ہونا خوش آئند ہے۔ ابھی تک حکومت پرکوئی دباؤنہیں، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی مشکلا تکا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔
مصدق ملک نے مزید بتایا کہ پاکستان ایک خود مختارملک ہے، عدلیہ پر ہماری طرف سے کوئی دباؤ نہیں، سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئَے ہمیشہ سے مذاکرات ہی کے ذریعے کامیاب ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments