ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں 21 جنوری تک منظور کر لی گئیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ اسمبلی بھی جایا کریں، اسمبلی میں بہت سارا کام زیر التوا ہے، جب تک فیڈریشن اور متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات نہیں دیتے، اس وقت تک درخواست گزار حفاظتی ضمانت پر ہیں۔
بعدازاں شہرام ترکئی، فیصل ترکئی، شہریار آفریدی، اقبال آفریدی اور سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ اس دوران حفاظتی ضمانت کی درخواستوں میں توسیع بھی کر دی گئی۔ یار رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں 21 جنوری تک منظور کر لی گئیں۔
Load/Hide Comments