ویب ڈیسک: غزہ میں ہسپتال اور کیمپ پر بھِ ظالم صیہونیوں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعات میں اسرائیل کے غاصبانہ حملے جاری ہیں، اس دوران 3سالہ بچی سمیت 7فلسطینی شہیدجبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال اور المواسی کیمپ پر بارود برسا دیا ہے، ان حملوں میں 7فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، بمباری سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو بھی آگ لگ گئی، خان یونس میں اسرائیلی فضائیہ نے گھر کو نشانہ بنایا جس سے 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ غزہ میں ہسپتال اور کیمپ پر بھِ ظالم صیہونیوں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، شہروںسمیت ہسپتالوں اور سکولوںپر اسرائیل کے غاصبانہ حملے جاری ہیں.
ذرائع کے مطابق پولیو کے قطرے پینے کیلئے جانے والی 3 سالہ بچی بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئی، تازہ واقعات کے بعد اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 317 تک جا پہنچی، ایک لاکھ 7 ہزار 713 افراد زخمی ہو چکے۔
دوسری جانب حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں، فلسطینی تنظیم کسی بھی موقع پر مزاحمت کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہیں، ان کی جانب سے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments