ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے پاراچنارروڈ محفوظ بنانے کیلئَے 399سپیشل پولیس فورس کی منظوری دیدی گئی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی کی خاطر مزید پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، علاقے کو پرامن اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے بنکرز اور اسلحے سے علاقے کو صاف کیا جائیگا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کا سیل قائم کیا گیا ہے، حکومتی اقدامات کا مقصد علاقے میں ایک صدی سے زائد تنازعے کا پائیدار اور مستقل حل ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علاقے میں جانی و مالی نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے، علاقے میں ادویات فراہمی سمیت مریضوں کو پشاور پہنچانے کیلئے وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر روزانہ کی بنیاد پر اڑان بھر رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر تقریبا 500 افراد کو پشاور اور دیگر مقامات پر اب تک پہنچایا جا چکا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بذات خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ امید واثق ہے کہ فریقین میں بہت جلد امن معاہدہ پر اتفاق ہو جائے گا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے پاراچنارروڈ محفوظ بنانے کیلئَے 399سپیشل پولیس فورس کی منظوری دیدی گئی۔
Load/Hide Comments