ویب ڈیسک: ضلع سوات و گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلہ سے زمین لرز اٹھی، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کی زیر زمین گہرائی 225 کلومیٹر بتائی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جبکہ اس کی گہرائی 165 کلومیٹر بتائی گئی تھی، زلزلے کا مرکز بھی یہی تھا یعنی پاک افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ۔
یاد رہے کہ ضلع سوات و گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلہ سے زمین لرز اٹھی، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
Load/Hide Comments