سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ

چارسدہ، سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
واقعات کے مطابق ضلع چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود عمو خیل میں سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  آج کے فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا، عمران خان