ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان، حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔
گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ سے نوشہرہ کے شہری عاجز آگئے۔ سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی تحصیل جھانگیرہ، اکوڑہ خٹک اور مضافات میں گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں نے دہائیاں دیتے ہوئِے کہا کہ 12گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کا عذاب کم تھا جو گیس لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔
گیس و بجلی صارفین کو اس صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سکول کے بچے اور ڈیوٹی پر جانے والے شہری بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور ہیں، کھانے پینے کے اوقات میں گیس بند ہونا معمول بن گیا۔
ضلع بھر میں گیس نہ ہونے سے گھروں میں موجود بیمار مرد و خواتین، بزرگ اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر شہریوں کی جانب سے حکومت سے فوری طور پر گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments