خواجہ سرا ٹرمپ کے نشانے

خواجہ سرا ٹرمپ کے نشانے پر، فوج اور سکولوں سے نکالنے کا اعلان

ویب ڈیسک: خواجہ سرا ٹرمپ کے نشانے پر آ گئِے، حلف اٹھاتے ہی انہوں نے سب سے پہلے خواجہ سراوں کو فوج اور سکولوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد خواجہ سراؤں کو امریکی مسلح افواج اور سکولوں سے نکال دیں گے، فینکس میں تقریب سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے خواجہ سراوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، انہوں نے خطاب میں کہا کہ میں بطور امریکی صدر پہلے ہی دن بچوں کا جنسی استحصال ختم کرنے، خواجہ سراؤں کو امریکی فوج اور امریکی سکولوں سے نکالنے کے انتظامی احکامات پر دستخط کروں گا۔
نومنتخب صدر نے امریکا میں مقیم قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی طرف سے جرائم کے ارتکاب کے خلاف فوری اقدامات کا وعدہ کیا اور ایک بار پھر پاناما کینال پر امریکی کنٹرول کو بحال کرنے کے عزائم کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مردوں کو خواتین کے کھیلوں سے دور رکھا جائیگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ امریکی حکومت کی سرکاری پالیسی ہوگی کہ ہمارے ہاں صرف دو صنفیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ خواجہ سرا ٹرمپ کے نشانے پر آ گئِے، حلف اٹھاتے ہی انہوں نے سب سے پہلے خواجہ سراوں کو فوج اور سکولوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا.

مزید پڑھیں:  عمران اور بشری کیخلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا