اسرائیلی فورسز کا ظلم وجبر عروج

اسرائیلی فورسز کا ظلم وجبر عروج پر پہنچ گیا، مزید 21فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ میں ہر لمحے شدت آتی جا رہی ہے، ان حالات مِں اسرائیلی فورسز کا ظلم وجبر عروج پر پہنچ گیا، حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید 21فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ میں پناہ گاہوں، ہسپتالوں اور سکولوں پر صیہونیوں کی جانب سے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز کا ظلم وجبر عروج پر پہنچ گیا، صیہونیوں کی جبالیہ کیمپ کے ہسپتال پر بمباری سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ رفاح اور دیر البلاح میں ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پر بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے بارود برسا دیا گیا جس سے 4 سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں، بیت لاہیہ میں انڈونیشیا ہسپتال کے مریضوں کو عمارت خالی کرنے پر مجبور کیا جانے لگا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران حماس کی جانب سے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے، جبکہ اسرائیلی بربریت سے غزہ بھر میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 338 ہوگئی جبکہ ان واقعات کے دوران ایک لاکھ سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اٹک میں کروڑوں ڈالر کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کادعویٰ