محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت

صدر مملکت اور وزیراعظم کی قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: صدر مملکت اور وزیراعظم کی قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت ، قائداعظم نے وہ کردکھایا جس کوبہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے 148 ویں یوم پیدائش پر قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دن کی مناسبت سے صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم ایک جمہوری اور خود کفیل پاکستان کا وژن رکھتے تھے، قائداعظم نے وہ کر دکھایا جس کو بہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آج ملک خداداد پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے، تاہم خوشحال اور انصاف پر مبنی قوم بننے کا سفر جاری ہے، قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بابائَے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت کی انتھک محنت کی بدولت ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج قائد اعظم کے اقدار سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کا دن ہے، قوم کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لئے انتھک محنت کرنا ہے، اور اس سلسلے میں‌سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام کالام میں جیپ ریس کا آغاز