میری مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی

میری مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے، عمران خان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاملات کی جانکاری اور مذاکرات کو معنی خیز بنانے کیلئَے ضروری ہے کہ میری مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے، تاکہ معاملات کا صحیح علم ہو سکے۔
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ کہ پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کی کاوشیں اچھی بات ہیں، لیکن مذاکرات کے عمل کو معنی خیز بنانے کے لیے ضروری ہے کہ میری مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تا کہ مجھے معاملات کا صحیح طرح علم ہو سکے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے صاحبزادہ حامد رضا کو تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل کا ترجمان نامزد کیا ہے۔
ایکس پیغام میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومت اگر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے تو ہمارے دو مطالبات ہیں، پہلا انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا 9 مئی اور 26 نومبر واقعات پر سینئیر ترین ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ان مطالبات پر عمل درآمد کی صورت میں ہم سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ مجھے خدشہ ہے کہ حکومت ہمارے 9 مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے مطالبے کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کرے گی، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  رہائی پانے والی اسرائیلی خواتین کی اہلخانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل