فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں

مذاکراتی کمیٹی بااختیار، فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بااختیار ہے لیکن فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں، مذاکرات میں پہلا مطالبہ ہماری جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کے لیے مناسب ماحول دیا جائے تاکہ مشاورت کا عمل ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بااختیار ہے لیکن فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں، اس لیے ان کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی۔ مذاکرات میں ہم نے سب سے پہلے یہی بات رکھی کہ ہماری سابق وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے۔
اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن خیبر پختونخوا کا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔ ملٹری کورٹس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔ یاد رہے حکومتی اتحاد واپوزیشن میں مذاکرات کو پہلا دور گزشتہ دنوں سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہوا جبکہ اگلی بیٹھک کیلئے 2 جنوری کی تاریخ دی گئی ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی صرف بات چیت کر سکتی ہے، تمام فیصلے عمران خان کریں گے۔ اس حوالے سے اسد قیصر کے بیان نے تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  روس ٹرمپ کی براہ راست رابطوں کی خواہش کا خیر مقدم کرتا ہے، پیوٹن