ہری پور میں بھی کرسمس

ہری پور میں بھی کرسمس کی تقریبات کا انعقاد

ویب ڈیسک: ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں بھی کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مرکزی سینٹ جانز چرچ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسیحی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سینٹ جانز چرچ کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر خاردار تاریں لگا کر انہیں بند کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ ٹی ایم اے ہری پور کی جانب سے میونسپل سروسز فراہم کی گئی ہیں۔
بی ڈی ایس عملہ، سیکیورٹی ایجنسیز کے افسران، پولیس، ریسکیو، ٹی ایم اے اور فائربریگیڈ کا عملہ بھِی اس موقع پر موجود ہے، سینٹ جانز چرچ میں کرسمس ٹری سجا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں بھی کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مرکزی سینٹ جانز چرچ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

مزید پڑھیں:  گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کیلئے محاذآرائی ملک دشمنی ہے، شہباز شریف