ویب ڈیسک: آزربائیجان مسافر طیارے کو پیش آنےو الے حادثے کےبعد آذربائیجان کی خاتون اول مہربان علیئوا جو کہ ملک کی پہلی نائب صدر بھی ہیں، نے کہا کہ اکتاو کے قریب طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا پوسٹ میں کہا ہے کہ میں متاثرین کے خاندانوں اور پیاروں سے دلی تعزیت کرتی ہوں، اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئَے بھِی دعا گو ہوں۔
چیچن رہنما رمضان قادروف نے حادثے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں آذربائیجان مسافر جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ قازق حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ آزربائیجان مسافر طیارے کو پیش آنےو الے حادثے کےبعد آذربائیجان کی خاتون اول اور ناءب صدر مہربان علیئوا نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر بہت دکھ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments