ضلع کرم میں امن معاہدے کیلئے

مذاکرات مکمل، ضلع کرم میں امن معاہدے کیلئے راہ ہموار

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ امن جرگے میں فریقین کے مابین مذاکرات مکمل ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کرم میں امن معاہدے کیلئے راہ ہموار ہو گئی، آج ضلع کوہاٹ میں حتمی فیصلے کے لیے گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا جائے گا۔
ضلع کرم میں کشیدہ صورتحال کے باعث ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ بند ہے، جسے آج 78 دن ہو گئے ہیں، ان شاہراہوں کی بندش سے جہاں علاقے میں ادویات کی قلت پیدا ہوئی ہے، وہیں اشیائے ضروریہ بھی ختم ہونے کے قریب ہے، اس صورتحال سے 100 سے زائد دیہاتوں کے مکین متاثر ہو رہے ہیں۔
راستے بند ہونے کی وجہ سے علاج معالجہ کی سہولیات بھی باقی نہیں رہیں جس سے پاراچنار میں 100 سے زائد بچے جان کی بازی ہار گئے، دیگر اموات اس سے الگ ہیں۔ پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر ملک بھر میں بھی احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں، خود پاراچنار میں گزشتہ 7 دن سے دھرنا دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ امن جرگے میں فریقین کے مابین مذاکرات مکمل ہو گئے، اس کے ساتھ ہی ضلع کرم میں امن معاہدے کیلئے راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو