ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات

ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات کا کوئی دباؤ نہیں، طلال چوہدری

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات سے کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو انہوں نے حلف بھی نہیں اٹھایا، جب یہ لوگ حکومتی نمائندے کے طور پر بات کریں گے تو حکومت بھرپور جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں گتھی الجھ گئی کہ امریکہ کے زور پر آزاد ہونے والے بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد قوم کو امریکہ سے آزاد کروائیں گے۔
ادھر امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے رچرڈ گرینل نے ابھی تک اپنا منصب نہیں سنبھالا، جب عہدہ سنبھالیں گے تو انہیں اپنی انتظامیہ سے بات کرنا پڑے گی، فی الحال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات سے کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہے۔

مزید پڑھیں:  کم بارشیں : ملک میں خشک سالی کے خطرات منڈ لانے لگے