گڑ موسم سرما کی سوغات

گڑ موسم سرما کی سوغات اور قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے

ویب ڈیسک: گڑ موسم سرما کی سوغات اور قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے، ملک بھر کے اکثر علاقوں کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی گڑ کی تیاری کی جاتی ہے۔
گڑ موسم سرما کی سوغات اور قدرت کا انمول تحفہ ہے، اس کے ساتھ ہی یہ صحت بخش غذا بھی ہے۔ گنے کی فصل جب تیار ہو جاتی ہے، اس کے بعد اس فصل کا دوسرا مرحلہ اس سے گڑ کی تیاری ہے۔ ۔سرد موسم میں گڑ سوغات کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
گڑ کی تیاری کا عمل ایک تکنیکی عمل نہیں بلکہ اس کے کئِ مراحل ہوتے ہیں، گنے کی کٹائی سے لے کر اس سے شربت اور پھر گڑ کی تیاری کو مختلف مراحل سے گزار کر خوراک کے قابل بنایا جاتا ہے۔ بعض جگہوں پر اسے باقاعدہ ریکارڈ بھی کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز