ویب ڈیسک: شام کے صوبہ طرطوس میں فورسز اور بشارالاسد کے حامیوں میں جھڑپیں ہونے کے دوران حالات بگڑ گئے، ان واقعات میں 17افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جھڑپیں بشارالاسد کے ملٹری جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں، ان واقعات کے دوران 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ شامی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر بشارالاسد کے حامیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، اس دوران 3 مسلح افراد بھی مارے جا چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صیدنایا جیل میں مظالم کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے، جبکہ صوبہ طرطوس معزول صدر کے حامیوں سے بھرا پڑا ہے، کہا جاتا ہے کہ ییہ علاقہ بشارالاسد کے حامیوں کا گڑھ ہے۔ یاد رہے کہ شام کے صوبہ طرطوس میں فورسز اور بشارالاسد کے حامیوں میں جھڑپیں ہونے کے دوران حالات بگڑ گئے، ان واقعات میں 17افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
Load/Hide Comments