ویب ڈیسک: ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار میں روڈ بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا آج ساتویں روز بھی جاری رہا، شدید سردی کے باوجود ہزاروں شہری دن رات دھرنے میں شریک ہیں۔ علاقے میں قیام امن اور مین شاہراہ کھولنے کے لیے کوہاٹ میں ملتوی ہونے والا گرینڈ امن جرگہ اج دوبارہ شروع ہورہا ہے۔
دھرنا منتظمین کا کہنا تھا کہ روڈ پر مکمل آمدورفت کھولنے تک دھرنا جاری رہیگا، علاقے میں قیام امن اور مین شاہراہ کھولنے کے لیے کوہاٹ میں ملتوی ہونے والا گرینڈ امن جرگہ اج دوبارہ شروع ہورہا ہے۔
جرگہ ممبر لائیق اورکزئی نے کہا ہے کہ فریقین کے ساتھ مزاکراتی عمل مکمل ہوگیا، امن جرگہ میں جلد ختمی فیصلہ متوقع ہے۔
دھرنا شرکاء کا کہنا تھا کہ مین شاہراہ 80 روز سے بند ہونے سے ایندھن ،خوراک ، اور ادویات ختم ہونے سے بڑاانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، علاج نہ ملنے سے بچوں کا دم توڑنا تاریخ کا بدترین ظلم ہے۔
پاراچنار میں روڈ بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران تحصیل چئیرمین نے احتجاجی مظاہرہ میں کہا کہ فوری راستے نہ کھولنے کی صورت میں بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتالوں کو ادویات پہنچانے اور مریضوں کو پشاور پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس چلائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments