ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے مخدوش صوتحال کے باعث ضلع کرم میں انٹری ٹیسٹ امتحان موخر کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔
مختصر عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کرم میں کشیدہ حالات کے باعث انٹری ٹیسٹ کے متبادل ہالوں جبکہ امتحان موخر کرنے کی استدعا کر رہے ہیں۔
حکم نامہ کے مطابق درخواست گزاروں کے مطابق کرم میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، عدالت میں دائر درخواست میں ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ اگلی سماعت پر جواب جمع کریں، اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذمہ دار افسران اگلی سماعت پر بذات خود پیش ہو جائیں۔
بعد ازاں ضلع کرم میں انٹری ٹیسٹ امتحان موخر کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے 31 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی گئی، حکم نامہ میں یاد دلاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ کرم کی حد تک انٹری ٹیسٹ امتحان معطل کیا جاتا ہے۔
![ضلع کرم میں انٹری ٹیسٹ امتحان](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/phc-87.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1735200274)