علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار

جلاو گھیراو کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ویب ڈیسک: جلاو گھیراو مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تھانہ حسن ابدال میں درج مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مسلسل غیر حاضری پر انہیں‌اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس دوران علی امین گنڈاپور کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے کلنٹن کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف